خبرنامہ گلگت

وزیراعلی گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن)کے وفد کی ملاقات ،مئی میں استور کا دورہ کرنے کی یقین دہانی

استور:(اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے جنرل سیکرٹری ضلع استور محمد سلیم کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن)کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وفد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کواستورمیں پارٹی کی صورت حال اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں دورے کی دعوت دی ۔جس پر وزیر اعلی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کی کہ وہ مئی میں استور کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے ہمیں اس مینڈیٹ کی پاسداری کرنی ہے اور تمام اضلاع کو ایک نظر سے دیکھتے ہوئے ترقیاتی کام کروانے ہیں، ضلع استور کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔