خبرنامہ گلگت

وزیراعلی گلگت بلتستان کا استورمیں غیرمعیاری گندم کی فراہمی کا نوٹس

استور: (ملت+ اے پی پی) وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے ضلع استور میں غیر معیاری گندم کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خوراک آصف اللہ کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ وزیر اعلی نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کو غیر معیاری گندم کی فراہمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔