خبرنامہ گلگت

وزیر اعلیٰ مشن: ہر ادارہ پبلک سروس کو اپنا نصب العین بنائے، فاروق میر

استور ۔ 15 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کا بنیادی مقصد سرکاری ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانا ہے کیونکہ وزیر اعلی کا ویژن ہے کہ گلگت بلتستان کا ہر ادارہ پبلک سروس کو اپنا نصب العین بنائے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کارکردگی کو اپنا معیار سمجھتی ہے ،وزیر اعلی گلگت بلتستان علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ ایک اچھے نظام کی بحالی اور اداروں کی فعالیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے ایجنڈے کی تکمیل کرے گی کیونکہ اس نے عوام کی فلاح و بہبود کا وعدہ کیا ہے ۔