خبرنامہ گلگت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پاور پراجیکٹس اور سی پیک کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے

گلگت۔ 10 نومبر (ملت + اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سی پیک سیکیورٹی، گلگت بلتستان کے میگا پاور پراجیکٹس سمیت دیگر اہم منصوبوں بارے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اسلام آباد میں گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹس اور سی پیک کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔