خبرنامہ گلگت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی شیر خان کی وفات پر اظہار تعزیت

گلگت: (ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے بانی رکن شیر خان کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ شیر خان مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شیر خان مرحوم پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے اور پارٹی ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شیر خان مرحوم کی وفات پر اس غم میں پسماندگان کے ساتھ ہیں۔