خبرنامہ گلگت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن کی وفات پراظہارتعزیت

گلگت: (ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن نے حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ (ن) ہنزہ کے بانی رکن محبوب عالم کی وفات پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مرحوم محبوب عالم ایک سیاسی اور سماجی شخصیت کے مالک ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔