خبرنامہ گلگت

وفاقی حکومت گلگت کےلئےسنجیدہ ہے:محمد اقبال

گلگت: (اے پی پی) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستا ن محمد نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاقی حکومت سنجیدہ ہے۔ اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اسی عزم کی تکمیل کے لئے وزیر اعلی اور انکی تما م کابینہ یکسو ہے۔ گلگت بلتستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے تمام محکموں کو واضح احکامات دیئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ یہ اہداف ہر صورت مکمل ہوں ۔