خبرنامہ گلگت

ٹریفک پولیس کی بغیرہیلمنٹ ،نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی

استور:(اے پی پی)ٹریفک پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کے ہمراہ استور شہر اور مضافات میں ناکے لگا کر بغیر ہیلمنٹ مرٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن کے دوران سینکڑوں موٹر سائیکلوں کو تھا نہ بند کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے استور کے پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے ناکے لگا کر یغیر نمر پلیٹ اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا ۔ڈی ایس پی محمد زمان نے کہا ہے کہ بغیر ہیلمنٹ، بغیر کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،عوام بھی ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں ،قانون سب کے لئے برابر ہے کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔