خبرنامہ گلگت

پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے غیر ملکیوں سمیت 90افراد کو نور خان ایئربیس پہنچا دیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے غیر ملکیوں سمیت 90افراد کو ریسکیو کرکے نور خان ایئربیس پہنچا دیا۔ جمعہ کو پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق گلگت میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے ہوئے غیر ملکیوں سمیت 90افراد کو ریسکیو کرکے پاک فضائیہ کے طیارے میں نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچا دیا گیا۔ گزشتہ دو روز میں تقریباً پانچ سو افراد کو ریسکیو کرکے نور خان ایئربیس پہنچایا جا چکا ہے۔ پاک فضائیہ کی مزید تین پروازوں کے ذریعے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرکے راولپنڈی پہنچایا جائے گا۔ پاک فضائیہ کے امدادی سامان لے جانے والے سی ون تھرٹی جہاں واپسی پر پھنسے افراد کو لارہے ہیں۔ (ن غ)