خبرنامہ گلگت

پاک چین اقتصادی راہداری میں سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہو گا ،حبیب اللہ

استور ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نائب صدر و سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل استور حبیب اللہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملکی معیشت کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا، وزیر اعظم محمد نواز شریف کے اصلاحاتی اقدامات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ،راہداری منصوبہ چونکہ گلگت بلتستان سے ہو کر ملک کے دیگر حصوں کو جاتا ہے اس لئے سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہو گا ،عوام حکومت پر مکمل بھروسہ کریں راہداری منصوبہ سے حاصل رقم کی منصفانہ تقسیم ہو گی اور زمینی حقائق کے تحت جی بی کو معقول حصہ دیا جائے گا۔