خبرنامہ گلگت

پیپلز پارٹی ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں بھر پورکامیابی حاصل کرے گی: موسی خان

استور:(اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد موسی خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی راجگیر نظام کے خلاف اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہنزہ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار وزیر بیگ نے ہر فورم پر اپنے علاقے کی بہترین نمائندگی کی ہے اور ہمشہ حق کے لئے آواز بلند کی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ،ہنزہ کے عوام باشعور ہیں اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔