خبرنامہ گلگت

پی آئی اے کا گلگت بلتستان کے صحافیوں کو ہوائی ٹکٹ میں پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان

گلگت۔ 10 نومبر (ملت + اے پی پی) محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے صوبے کے صحافیوں کے لئے سفری سہولیات کو آسان بنانے کے لئے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز سے باضابطہ درخواست کی اس کی منظوری دیتے ہوئے پی آئی اے نے گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لئے ہوائی ٹکٹ میں پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد نے صحافیوں کو درپیش سفری مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کے حکام سے خصوصی درخواست کی تھی کہ ملک بھر کے صحافیوں کی طرح گلگت بلتستان کے صحافیوں کو بھی یہ سہو لت فراہم کر دی جائے تاکہ ان کی مشکلات کا سدباب کیا جا سکے۔ سرکاری طور پر منظور شدہ ٹورز کے لئے محکمہ اطلاعات کی سفارش پر پی آئی اے صحافیوں کو سفر میں خصوصی نرخوں پر ٹکٹ جاری کیا کرے گا۔