خبرنامہ گلگت

چلاس لیویز نے باسی گوشت فروخت پرقصاب کوگرفتارکرلیا

گلگت: (اے پی پی) چلاس لیویز نے باسی اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مجسٹریٹ سٹی کی عدالت میں پیش کردیا۔ مجسٹریٹ درجہ اول/تحصیلدار ہیڈکوارٹر چلاس تنویر احمد نے ملزم کو زیر دفعہ 273ت پ کے ارتکاب پر 7 دن قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیااورباسی گوشت کو ضبط کرکے تلف کروادیا۔مجسٹریٹ سٹی تنویر احمد نے تنبیہہ کی ہے کہ مارکیٹ میں باسی اور مضر صحت اشیاء فروخت کرکے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اورانہیں عبرت کانشانہ بنایا جائے گا۔