خبرنامہ گلگت

چوہدری برجیس طاہرکا کرنل(ر)راجہ نسیم کی وفات پراظہارتعزیت

گلگت بلتستان :(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے آزاد کشمیر کی ممتاز سیاسی شخصیت کرنل (ر) راجہ نسیم کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آزاد کشمیر کی ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔