خبرنامہ گلگت

چیف جسٹس سپریم ایپلٹ کورٹ کا گلگت سے سکردو کا دورہ

گلگت: (اے پی پی) سپریم ایپلٹ کورٹ کے چیف جج جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے گلگت سے براستہ استور،رامہ، ڈومیل، منی مرگ اور دیو سائی اور سکردو کا دورہ کیا۔ دورانِ سفر چیف جج نے روڈ کی ناگفتہ بہ حالت کا سختی سے نوٹس لیا۔ استور،رامہ، ڈومیل، منی مرگ اور دیوسائی میں سالانہ کئی لاکھ سیاح آتے ہیں لیکن روڈ کی موجودہ حالت نہ صرف سیا حوں کی جان کے لیے خطرہ ہے بلکہ مقامی افراد کو بھی خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ مذکورہ بالا مقامات کے روڈ اور پلوں کی حالت کے پیش نظر انہوں نے چیف سیکرٹر ی گلگت بلتستان، سیکرٹری ورکس، سیکرٹر ی پی اینڈ ڈی، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی، استور اور سکردو، ڈپٹی کمشنر استور اور سکردو، اسسٹنٹ کمشنر شنْٹر اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو نوٹس جاری کیے اور ایک ہفتہ میں رپورٹ بمہ ریکارڈ طلب کی، چیف جج نے ڈائریکٹر جنرل نیب کو بھی ہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان کی ان سڑکوں پر گزشتہ 5 سالوں میں ہونے والے کام اور ان سے متعلق ٹھیکوں کی مکمل جانچ پڑتال کر کے جلد از جلد عدالت میں رپورٹ جمع کروائے۔