خبرنامہ گلگت

ڈاکٹر بسم اللہ خان ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت ریجن تعینات

گلگت : (اے پی پی) محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے، گریڈ 19 کے ڈاکٹر بسم اللہ خان کو ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت ریجن تعینات کر دیا گیا ۔محکمہ صحت کے ڈپٹی سیکرٹری احسان علی کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سٹی ہسپتال گلگت میں گریڈ19 کے ایم ایس ڈاکٹر رشید احمد کو محکمہ صحت کے ڈائریکٹریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ،پی پی ایچ آئی کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم الدین کو ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ میں ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ ، ڈی ایم ایس سٹی ہسپتال گلگت ڈاکٹر صلاح الدین کوڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس،گریڈ 19 کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر گلاپ شاہ کو سٹی ہسپتال سے ڈی ایچ کیو گلگت جبکہ سینئر پیتھالوجسٹ ڈاکٹر عبد الطیف کو سٹی ہسپتال گلگت کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔