خبرنامہ گلگت

ڈپٹی کمشنرگلگت کی سیکیورٹی کو بہترکرنےکی ہدایت

گلگت: (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت محمد حمزہ سالک نے سیاحوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے ایس پی گلگت اور تما م اسسٹنٹ کمشنر ز سے کہا کہ سکیورٹی کے بہتر انتظامات کریں تاکہ کوئی نا خوشگوارواقعہ پیش نہ آئے ۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو ضلع گلگت میں قیام اور تفریحی مقاما ت بارے آگاہ کرنے کے لئے انفارمیشن سنٹر بنانے کے حوالے سے ڈی ڈی ٹوریزم اور اے سی گلگت کو ہدایت دی کہ فارسٹ چیک پوسٹ سکوارکے قریب ایک انفارمیشن سنٹرکاقیام عمل میں لائیں تاکہ سیاحوں کو ہوٹلوں کے کرایوں،قیام کے لئے موجود کمروں اوردیگر معاملات کے حوالے سے انفارمیشن دی جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرایجو کیشن ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور گلگت شہر کے تمام ہو ٹل مالکان اور ٹینٹ سروس پروائڈرز نے شرکت کی ۔جس میں سیاحوں کے لئے بہترانتظامات بارے بات چیت کی گئی۔ ڈی سی گلگت نے ڈی ڈی سیاحت کوانفارمیشن سنٹر میں ایک نمائند ہ24 گھنٹوں تعینا ت کرنے کی ہدایت دی اور ڈی ڈی ایجو کیشن کو ہائی سکو ل نمبر 2 جٹیال میں کیمپ لگانے کیلئے اقدامات کرنے ، ایکسین پی ایچ ای پانیکی فراہمی اور ایکسئن پاور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔