خبرنامہ گلگت

ڈپٹی کمشنر استور کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتطامات بارے اجلاس

استور ۔ (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ نے کہا ہے کہ پولیو ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس لئے تمام سرکاری افسران اپنی پوری توانائیاں صرف کر کے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں ،انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جو بھی ضروری وسائل درکار ہوں وہ ضلعی انتطامیہ فراہم کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے انتطامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں تمام محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر اقبال رسول نے مہم کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او استور کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی 5سال سے کم عمر کا بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔