خبرنامہ گلگت

ڈپٹی کمشنر گلگت کی شہرسےکھڑا پانی نکالنے کی ہدایت

گلگت:(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک نے بارشوں کے دوران شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں کھڑا پانی نکالنے کے حوالے سے انتظامیہ اور بلدیہ کو مذید تیزی سے کام کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ جس پر انتظامیہ اور بلدیہ گلگت واٹر پمپ اور ٹرک کے زریعے پانی نکالنے کے لئے مصر وف عمل ہے ۔اس کے علاوہ کارگاہ روڑ، نلتر روڑ، گلگت غذر روڑ، ہور کے کے ایچ روڑ کو کھولنے کے لئے کام جاری رہے۔ جن میں سے کچھ بلاک روڑ پبلک کے لئے کھولے گئے ہیں جبکہ کچھ بلا ک باقی ہیں جن پر کا م تیزی کے ساتھ جاری ہے اور ڈی سی گلگت نے ایکسویٹر کرایے پر لیکر دیا ہے جن میں مذکورہ مقاما ت شامل ہیں کے کے ایچ روڑ، کار گاہ ، سکارکوئی ، اور سکوار میں کام ہو رہا ہے تاکہ جلد از جلد بحالی کا کام مکمل کیا جا سکے ۔ڈی سی گلگت نے کہا ہے کہ عوام النا س کی سہولت کے لئے انتظامیہ تمام تر اقداما ت برؤ ے کا ر لا رہی ہے۔