خبرنامہ گلگت

ڈی ڈی ای او کا جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا نوٹس،استاتذہ کو نوکریوں سے فارغ

تورغر : ( اے پی پی ) محکمہ ایجو کیشن کے ڈی ڈی ای او ذوالفقار ملک نے جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے 18استاتذہ کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے اورکنڈیشنل پی ٹی سی فنڈز میں مبینہ طور پر خرد برد کرنے والے معتدد استاتذہ کے خلاف کارروائی جاری ہے ،ہیڈ ٹیچر واعداللہ کو معطل کرکے انکوائر ی شروع کردی جبکہ مشکوٹ پرائمر ی سکول کے محمد نذیر سمیت منجاکوٹ کے ٹیچر کو خرد برد کے الزام میں فوری ریکوری کی ہدایت کی ہے،ڈی ڈی او نے کہا کہ کرپٹ استاتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی جاری رکھی جائے گی پورے ضلع میں نظام تعلیم کو صاف شفاف بنا کر دم لیں گے ۔ تور غرجی پی ایس پلوسہ حسن ،پی ٹی سی کے اراکین اور اہلیان تورغرنے ڈپٹی ڈی ای او ذوالفقار الملک کی بہتر ین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔