خبرنامہ گلگت

کرپشن کا خاتمہ اور سرکاری اداروں کو مالی طور پر مستحکم بناناصوبائی حکومت کاایجنڈا ہے، ڈاکٹر محمد اقبال

استور ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) صوبائی وزیر تعمیرزت عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور سرکاری اداروں کو مالی طور پر مستحکم بناناصوبائی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنا دیا ،صوبے سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور گلگت بلتستان کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے تاہم بھارتی وزیر اعظم متنازعہ بیانات سے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹاکر سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔