خبرنامہ گلگت

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی بنائی جائے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت:(اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک گلگت شہر میں سیوریج اورڈرینیج کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے جدید ایکسویٹر،بلڈوزر اور سکر یننگ مشینیں خریدی جائیں جو شہر کے اندر آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ آسکیں اور بارش کے دوران جمع ہونے والے پانی کوڈرین کیا جاسکے ۔گزشتہ روز ایک اعلیٰ سظحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی بنائی جائے تاکہ آسانی سے اہداف کا حصول ممکن ہو سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آئندہ اے ڈی پی میں اس منصوبے کو شامل کیا جائے تاکہ اس مشینری کو عوام کے فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔