خبرنامہ گلگت

کلرسیداں،مختلف علاقوں میں بارش کا پانی کھڑاہو نے سے ڈینگی پھیلنے کاخدشہ ہے:افتخاروارثی

کلر سیداں:(اے پی پی) فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن کے کو آرڈینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے بعد گو جر خان شہر اور اس کے مضافات کے علاقے شرقی گو جر خان اور غربی گو جر خان کے علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو نے سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے گھروں میں ، گھروں سے باہر ، گلی اورمحلوں میں کسی بھی جگہ بارش کا پانی کھڑا نہ ہو نے دیں ، اس کے ساتھ ساتھ مچھر مار سپرے اور کوائل کا بھی استعمال کریں اور حکومت پنجاب کیجانب سے دی گئی ضروری ہدایات پر عمل کریں۔اسی طرح تمام سکولوں میں اساتذہ کرام نہ صرف طلبا ء کو ڈینگی بارے آگاہی فراہم کریں بلکہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآ مد بھی کرائیں اور عوام میں بھی ڈینگی بارے آ گا ہی دیں۔