خبرنامہ گلگت

کے آئی یوسے امن و رواداری کی خوشبو پھیلنے لگی

گلگت ( اے پی پی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ 2روزہ قومی ورکشاپ بعنوان “سماجی ہم آہنگی، رواداری اور ہماری اجتماعی ذمہ داریاں” کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ کے آئی یوسے امن اور یکجہتی کی خوشبو ہر طرف پھیل رہی ہے۔ کے آئی یولوگوں کی سوچ میں تبدیلی کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب کسی صورت امن کو خراب ہونے نہیں دینگے اور جو بھی شرپسندی پھیلانے کی کوشش کریگا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سختی سے نمٹا جائیگا۔ پورے شہر میں ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے اب تک 143کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں۔ اگلے دو تین ماہ تک 500کیمرے مختلف جگہوں پر نصب کئے جائیں گے۔