خبرنامہ گلگت

گلگت،امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی،حاجی عابد علی بیگ

گلگت ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خطے میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے اور امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا صوبائی حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے جامع منصوبے پر کام کررہی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے بدعنوانی کے خاتمے میں عوام کے تعاون سے خاطر خواہ کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سزا و جزا پر مکمل یقین رکھتی ہے ا س لئے جو اچھا کام کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ بری کارکردگی پر سرزنش کی جائے گی۔