خبرنامہ گلگت

گلگت،جو قوم اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہے اس کی ترقی کوکوئی نہیں روک سکتا،ڈاکٹراقبال

گلگت:(ملت+ اے پی پی) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ جو قوم اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہے اس قوم کی ترقی کوکوئی نہیں روک سکتا۔قوموں کی ترقی کا راز اسکی ثقافت میں مضمر ہے۔گلگت بلتستان کی ثقافت پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو ٹوپی اور شانٹی ڈے مناکر ہم دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہماری ایک منفرد ثقافت ہے اور ہم اپنی ثقافت کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹوپی اور شانٹی ڈے منایا جارہا ہے اس حوالے سے خطے کے تمام ضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو بھی ہدایات دی جاچکی ہیں کہ اس دن کو بھر پور طریقے سے منایا جائے۔اس دن تمام سرکاری ملازمین و دیگر اپنی روایات کو برقرار ر کھتے ہوئے ٹوپی اور شانٹی پہنیں گے اور اپنی ثقافت سے محبت کا عملی ثبوت دیں گے۔