خبرنامہ گلگت

گلگت،سی ٹی ڈی پولیس کی جوٹیال میں چھاپہ ،2ملزمان گرفتار

گلگت: (اے پی پی) سی ٹی ڈی پولیس کی آپریشنل ٹیم نے جوٹیال میں چھاپہ مار کر2ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سی ٹی ڈی کی ٹیم جس کی سربراہی اے آئی جی سی ٹی ڈی شیر خان کررہے تھے نے جوٹیال کے محلہ نور کالونی کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر 43بوتل (ٹینچو) اور 85تھیلے چائنہ شراب برآمد کرکے ملزم وسیم اللہ ،اعجاز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جوٹیال اس قسم کی زہریلی شراب پینے سے یاسین سے تعلق رکھنے والے 6افراد جاں بحق ہوگئے تھے،جس کی جوٹیال تھانہ میں 156ضمن 3کے تحت کارروائی جاری ہے ۔ملزمان کے قبضہ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور جعلی شناختی کارڑ نمبر بھی برآمد ہوئے ہیں ۔اس کارروائی پرآئی جی پی گلگت بلتستان ظفراقبال اعوان نے اے آئی جی سی ٹی ڈی شیر خان اور ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف جی بی پولیس کی جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔