خبرنامہ گلگت

گلگت،محکمہ تعمیرات نے سلائیڈنگ کا ملبہ اٹھاکرٹریفک کا نظام رواں دواں کردیا ہے،محمد علی

گلگت(اے پی پی) محکمہ تعمیرات گلگت بلتستان کیچیف انجینئر محمد علی نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات گلگت بلتستان نے سٹرکوں سے بارشوں کے باعث ہونے والے سلائیڈنگ کا ملبہ اٹھاکرٹریفک کا نظام رواں دواں کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے حکم پر محکمہ تعمیرات عامہ کے سیکرٹری با بر اعوان بابر کی مسلسل نگرانی اور محکمہ کے افیسران اور تمام عملہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے گلگت غذر،گلگت تا نومل اور نلتر ،گلگت تا گارگاہ آخری پاورہاؤس،گلگت تا اوشکھنداس ،جلال آباد ،چھموگڑھ ،عالم برج اور بگروٹ ،دیران پیک تک کھول دیا گیا ہے جبکہ ضلع استور کی تمام سڑکیں اور مین شاہرہ کھول دی گئی ہیں ۔ضلع غذر میں محکمہ تعمیرات عامہ نے گلگت سے گاہکوچ ،گوپس پھنڈرتک سٹرک کھول دی گئی ہیں جبکہ درکوت تک یاسین وادی میں بھی سٹرکیں بحال کر دی گئی ہیں اور اسی طرح پوری اشکومن ویلی کی سڑکیں بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں محکمہ تعمیرات عامہ نے بحالی کے کاموں میں تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے داریل ،تانگیر ،کھنبری ،بونر،ہوڈر،گیس ،بٹوگاہ ،تھور ،گیچ،نیاٹ میں 5کلو میٹر،مٹھاٹ وادی میں 4کلو میٹراور رائیکورٹ میں 3کلو میٹر سڑکیں ملبہ اٹھا کر کھول دیا گے اہے اسی طرح محکمہ تعمیرات کے افیسران ،انجینئرز،اور تمام سٹاف نے مل کر ہنزہ میں مسگر وادی کی سڑکوں سے ملبہ اٹھا لیاہے اور پھکروادی سے چھلت اور چھپروٹ تک بھی سڑک صاف کر دی گئی ہے شاہراہ قراقرم سے ہوپر اور چھلت سے بڈلس کی سڑکوں کو بھی کلےئر کر دیا گیا ہے جبکہ التت سے احمد آباد روڈ اور شایار سے ڈڈیمل روڑ بھی کھول دی گئی ہے ،شمشال اور چھپرسن وادیوں کی سڑکوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ ہیسپر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے جس کے باعث بحالی کے کاموں میں مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلتستان ڈویژن کی تما سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے اور پورے صوبے میں مجموعی طور پر 95فیصد سڑکیں ٹریفک کیلئے بحال کر د ی گئی ہیں جس کے باعث متاثرین سیلاب تک امدادی اشیاء کی رسائی یقینی ہوگئی ہے ۔