خبرنامہ گلگت

گلگت،مسلم لیگ(ن)عوامی خدمت کےجذ بےکیسا تھ اقتدارمیں آئی: ابراہیم ثنائی

گلگت۔ :(اے پی پی) صو با ئی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی سے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (ایل ایس او)ڈغونی بلغارکے چیئرمین مشتا ق احمدبلغاری کی قیادت میں وفد نے ملا قات کی۔ملاقات کے موقع پرصوبائی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی صو با ئی حکو مت عوامی خد مت کے جذ بے کیسا تھ اقتدار میں آئی ہے ہم عوام کی خد مت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایل ایس اوڈغونی بلغار ایک عوامی تنظیم ہے جوصحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت بہتر خد ما ت سر انجام دے رہی ہے ۔وزیر اطلا عا ت و تعلیم نے کہا کہ وہ بہت جلد ڈغونی اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرینگے۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہارکیاکہ وہ یہاں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدا ما ت کریں گے۔ اس موقع پر چیئر مین ایل ایس او مشتا ق احمدبلغاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن سمیت پوری صوبا ئی
حکو مت پر ہمیں بھر پور اعتماد ہے اور صوبائی حکومت عوامی مسا ئل حل کر نے میں سنجیدہ ہے۔