خبرنامہ گلگت

گلگت،پا ک چین منصوبےسےبہتری آئےگی: تابا ن

کی تکمیل سے انفا رمیشن ٹیکنا لو جی میں، گلگت ۔ 20 مئی (اے پی پی) صو با ئی وزیر ما لیات وبجلی حاجی محمد اکبر تابا ن نے کہا ہے کہ بہت جلد سکردو روڈ کا ٹینڈر ہو نے وا لا ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سکر دو روڈ سے متعلق وزیر اعظم کو تفصیلی آگا ہ کیا ہے، بہت جلد عملی اقدما ت کئے جا ئیں گے۔ اے پی پی سیگفتگو کرتے ہوئے صو با ئی وزیرنے کہا ہے کہ پا ک چین فا ئبر کیبل منصو بے کی تکمیل سے انفا رمیشن ٹیکنا لو جی میں بہتر ی آ ئے گی ،عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے صوبا ئی حکو مت اقدامات کررہی ہے،گلگت بلتستان کو مثا لی خطہ بنا ئیں گے ، میرٹ کی بلا دستی اور بد عنوانی کے خا تمے کیلئے بھی اقدا مات جا ری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت کر پشن کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ۔ حکو مت عوام کے مسا ئل اور ضروریات پور ی کر نے کیلئے دن رات کو شاں ہے، عوام کی خد مت صو با ئی حکو مت کا مشن ہے ۔