خبرنامہ گلگت

گلگت، c-130کے ذریعے گندم کی ترسیل شروع ہوچکی ہے،ٰ فاروق میر

گلگت۔:(اے پی پی) معاون خصوصی وزیراعلیٰ فاروق میر نے کہا ہے کہ c-130کے ذریعے گندم کی ترسیل شروع ہوچکی ہے۔حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے سے گلگت سے تمام اضلاع کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے تھے لیکن صوبائی حکومت نے بروقت اقدامات کرکے غذر ، دیامر ، ہنزہ سمیت دیگر مین شاہراہوں کو جزوی طور پربحال کردیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر دیگر اضلاع میں پھنسے ہوئے سیاحوں کوبھی بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر بالائی علاقوں میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ کے باعث جی بی بالخصوصی گلگت شہر گزشتہ ایک ہفتے سے اندھیروں میں ڈوباہوا تھا صوبائی حکومت کے بروقت اقدامات کے باعث گلگت شہر میں بھی جزوی طور پر بجلی بحال کردی گئی ہے ۔