خبرنامہ گلگت

گلگت؛سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے11ارب 5کروڑروپےمختص

استور:(اے پی پی) مالی سال 2016-17کیلئے نئے وفاقی میزانئے میں گلگت بلتستان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 11ارب 5کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔نئے وفاقی بجٹ میں بلاک اپلوکشین کیلئے 9ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔نلتر میں 16میگا واٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے فیز 3کیلئے 70کروڑ روپے اور ہرپو پاور پراجیکٹ کیلئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔عطاء آباد جھیل پر تفریح گاہ کے قیام کیلئے 5کروڑ روپے اور ہنزل پاور پراجیکٹ کیلئے 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔ گلگت میں میڈیکل کالج کیلئے 25کروڑ اور گلگت ہی میں ٹیکنیکل کالج کے قیام کیلئے 5کروڑ روپے مخصوص کئے گئے ہیں ۔ کونوداس (آر سی سی ) پل سے نلتر ایئر فورس بیس تک سڑک کی اپ گریڈیشن کیلئے 5کروڑ روپے رکھے گئے ۔ گندم کی سبسڈی کی مد میں 6ارب 45کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔ نئے ترقیاتی بجٹ میں 5نئی سیکمیوں کیلئے صرف 85کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ 10ارب 20کروڑ روپے جاری سیکمیوں پر خرچ ہونگے ۔