خبرنامہ گلگت

گلگت؛ پاک فضائیہ کے زیر اہتمام سرمائی کھیل سکی کا آغاز

گلگت: (ملت+اے پی پی) پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نلتر میں سرمائی کھیل سکی کے پہلے مرحلے میں سعدیہ خان سکی کپ کا آغاز ہو گیا۔ پاک فضائیہ کے زیر اہتمامگلگت سے 45 کلومیٹردور سیاحتی مقام نلتر میں سرمائی کھیل سکی کا آغاز ہو گیا۔ سکی چمپئین شپ میں پاک فضا ئیہ، سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان کے 22کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بیس کمانڈز ائیر بیس کالاباغ کشور عباس نقوی تھے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کی صلاحیتوں کواْجاگر کرنے کے لئے سرمائی سکی گیم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس موقع پر سکی کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔