خبرنامہ گلگت

گلگت:سیاحت کےفروغ کےلئےتمام وسائل بروئےکارلارہے ہیں، برکت جمیل

استور ۔ :(اے پی پی) مشیر برائے سیاحت گلگت بلتستان برکت جمیل نے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کے لئے ایک بہترین جگہ ہے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ذاتی دلچسپی کے باعث محکمہ سیاحت سیاحت کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے اور انشاء اللہ اس سے گلگت بلتستان کو فائدہ حاصل ہو گا۔ رامافیسٹیول کی کامیابی محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔