خبرنامہ گلگت

گلگت:وزیراعظم آج پاک چین آپٹک کا سنگ بنیادرکھیں گے

لاہور:(آئی این پی) ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلو میٹر علاقے میں آپٹک فائبر کیبل بچھائی جائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اور چین کو متبادل انٹرنیشنل میڈیا میسر آئے گا اور گلگت بلتستان سمیت اندرون ملک ٹیلی مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے میں غیرمعمولی مدد ملے گی۔ دوست ممالک کے درمیان 2007ء میں معاہدہ ہوا تھا جو اب سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے موقع پر پاک چائنا فائبر آپٹیکل کیبل کی گراؤنڈ بریکنگ سرمنی کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔ وزیراعظم گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کرینگے اور نومنتخب ممبران سے حلف بھی لیں گے۔ اس موقع پر گلگت شہر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے روٹ پر آنے والے تمام سرکاری و غیرسرکاری سکولوں اور دفاتر میں کل عام تعطیل رہے گی۔