خبرنامہ گلگت

گلگت:کسی بھی ضلع میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے:اکرام اللہ بیگ

استور:(اے پی پی) ڈائریکٹر سول سپلائی گلگت بلتستان اکرام اللہ بیگ نے کہا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان کے کسی بھی ضلع میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام اضلاع کے مختلف اہم پوائنٹس اور ان کے ڈپو کو گندم فراہم کی ہے ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مناسب طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیئے ہیں،اور ضلعی افسران کوبھی گلگت بلتستان اور اس کے دور دراز علاقوں میں مقیم لوگوں کوگندم کی فراہمی اور دیگر سہولیات فراہم کرنیکی ہدایات کی ہیں۔