خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان؛ بہتری کے اقدامات کر رہی ہے، ابراہیم

استور: (ملت+اے پی پی) وزیر گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام میں بہتری اوراسے دیگر ترقی یافتہ صوبوں کے برابر لانے کے لئے اقداماتکر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے ہی تمام سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے، حکومت نے مفت کتابیں فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا ہے انشاء اللہ یہ وعدہ بھی پورا کرے گی ۔