خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان اساتذہ کی گریڈ 16میں سنیارٹی کی لسٹ تیار

سکردو (ملت + آئی این پی) گلگت بلتستان اساتذہ کی گریڈ میں سنیارٹی کی لسٹ تیار، ایجو کیشن مافیا کے 2003میں گریڈ چودہ میں ایڈ جسٹ ہونے والے ایک سو کے قریب اساتذہ مستفید ،ٹیسٹ انٹرویودیکر میرٹ پر بھر تی ہونے والے اساتذہ منہ دیکھتے رہ گئے ۔ذرائع کے مطابق جی بی کے 800کے قریب اساتذہ کی گریڈ سولہ میں ترقی کیلئے سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی ہے اور تمام اضلاع میں سنیارٹی کی بنیاد پر گریڈ چودہ کے اساتذہ کو گریڈ 16میں ترقی دی جائے گی ۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ مرتب شدہ لسٹ میں ایک سو کے قریب ایسے اساتذہ موجود ہیں جو ایجو کیشن مافیا کے دور میں بھرتی ہوئے ہیں جنہیں مافیا نے 2003سے گریڈ چودہ میں ظاہر کر دیا ہے جس کے باعث موجودہ سنیارٹی لسٹ سے صرف سابقہ دور میں بھرتی ہونے والوں کو ہوا ہے جبکہ ٹیسٹ انٹرویو دیکر بھرتی ہونے والے منہ دیکھتے رہے ۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ سنیارٹی لسٹ میں بعض ایسے اساتذہ بھی ہیں جو 2006میں پرائیویٹ سکولوں میں ٹیچر تھے۔اور 2010سے لیکر 2014کے عرصے میں بھر تی ہوئے تاہم ان کی پرانی تاریخوں میں بھرتی ظاہر کیا گیا تھا اور اسی طرح گریڈ چودہ میں بھی اندرون خانہ جیل ملاپ کر کے ترقی دی گئی تھی۔