خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان اسمبلی کی نشست جی بی ایل اے 18 میں ضمنی انتخاب شروع

چلاس: (آئی این پی) جی بی ایل اے 18 دیامر 4 تانگیر کی نشست مسلم لیگ ن کے ر ہنما اور وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کی رحلت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اب اس نشست کے لئے مسلم لیگ نواز کے عمران وکیل اور جے یو آئی کے امیدوار حاجی گلبر خان مد مقابل ہیں۔ ضمنی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے لئے پاک آرمی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 15 ہزار 645 ہے۔