خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان اقتصادی سرگرمیوں کامحوربن کررہےگا، رانا فرمان علی

استور : (اے پی پی) صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اقتصادی سرگر میوں کا محور بن کر رہے گا اور معاشی سرگرمیوں کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام افراد آپس میں اتفاق و اتحاد اور رواداری کو فروغ دیں ۔اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معاشرے کا ہر فرد برسر روزگار ہو اور اپنی صلاحیتیں مثبت سرگرمیوں کے لئے وقف کرے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی قیادت میں تمام کابینہ کا عزم ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں کا آغاز بھی کیا گیا ہے ۔