خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان اقتصادی سرگرمیوں کا محور بن کر رہے گا ، ابراہیم شنائی

استور ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی)صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ابراہیم شنائی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اقتصادی سرگرمیوں کا محور بن کر رہے گا ،صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ معاشرے کا ہر شہری برسر روزگار ہو اور اپنی صلاحیتیں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے لئے وقف کرے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ خطے میں معاشی سرگر میوں کے فروغ کے لئے امن کا ہونا بنیادی شرط ہے اوراس سلسلے میں معاشرے کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شرپسند عناصر کا بائیکاٹ اور محاسبہ کریں اورآپس میں اتفاق و اتحاد اور رواداری کو فروغ دے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی قیادت میں تمام کابینہ کا عزم ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کی نشاندہی اوران کے فوری حل کے لئے اقدامات کریں اور اس سلسلے میں موجودہ جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں کا بھی آغاز کیا جائے گا ۔