خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان اقتصادی سرگرمیوں کا محور بن کر رہے گا؛ رانا فرمان

استور:(ملت+اے پی پی) صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان نے کہا ہے کہگلگت بلتستان اقتصادی سرگرمیوں کا محور بن کر رہے گا ۔حکومت کی کوشش ہے کہ معاشرے کا ہر شہری برسرروزگار ہو اور اپنی صلاحتیں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے لئے وقف کرے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے علاقے میں امن کا ہونا بنیادی شرط ہے جس کے لئے معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ شر پسند عناصرکا بائیکاٹ کریں اور آپس میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی قیادت میں تمام کابینہ اپنے اپنے حلقوں میں مسائل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کے لئے اقدامات کررہی ہے اور جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں کا بھی آغاز کیا جائے گا۔