خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان حکومت تمام منصوبوں کی تکمیل کےلئےپرعزم ہے:ڈاکٹراقبال

استور: (اے پی پی) صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے دور اقتدار میں تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے ،تمام مسائل عوام کے وسیع تر مفاد میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ حل کئے جارہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے دروازے بند کر دیئے ہیں،اداروں کی ازسر نو بحالی جاری ہے جبکہ سرکاری ملازمتیں میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر دینے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔