خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں اکثر مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

گلگت بلتستان (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوکشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلا، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، مالاکنڈ، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ پشاور، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ، حافظ آباد اور سرگودھا کے اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی بھی کی گئی ہے اور اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ میں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ،ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا، لاہور، فیصل آباد،ڈی آئی خان، بنوں اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ نے جمعرات اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلا ئیڈ نگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دورانخیبر پختونخوا، فاٹا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب،سبی، مکران، قلات، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 61 ملی میٹر ، مظفرآباد31، کوٹلی14،گڑھی دوپٹہ10، مری 46، اسلام آباد19،راولپنڈی14، منگلا8، ڈی جی خان 7، ملتان، منڈی بہاوالدین 5، سرگودھا، جہلم4، کوٹ ادو3، خانپور، بہاولپور، گوجرانوالہ2، شورکوٹ اورلیہ میں ایک ملی میٹرجبکہ کاکول42، پارہ چنار 35، بنوں 24، پٹن17، دیر16، بالاکوٹ، مالم جبہ 14، چراٹ 13،کوہاٹ، رسالپو12،کالام 11، میرکھانی10 ، ڈی آئی خان،سیدوشریف8،پشاور 7،دروش7،چترال6، لوئیردیر4، بارکھان19، ژوب3 کوئٹہ اور سبی میں2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح کالام میں ایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔