خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان سمیت پورے خطے میں معاشی تبدیلی آئے گی:جعفراللہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان سمیت پورے خطے میں معاشی تبدیلی آئے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے لئے چین کی جوائنٹ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان اور پاکستان کے لئے مختلف پاور پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے جس سے توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ کے اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔جعفر اللہ خان نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان سمیت خطے میں خوشحالی کا دور شروع ہو جائے گا اور معاشی تبدیلی آئے گی۔