خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان سی پیک منصوبے کےلئےگیٹ وےکی حیثیت رکھتا ہے،اورنگزیب ایڈووکیٹ

استور : (اے پی پی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف گلگت بلتستان اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک منصوبے کے لئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے ، اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں ،سی پیک منصوبے میں وفاق کے ساتھ ٹول پلازہ ٹوکن شئیر کر نے سے گلگت بلتستان کو ٹوکن کی مد میں ماہانہ اربوں روپے کی آمدنی ہو گی ، تعمیر و ترقی سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا ،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی پیک منصوبے کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے لئے خنجراب ٹاپ تک متبادل روڈ کی تعمیر کے لئے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سے بات چیت مکمل کر لی ہے ،ہنزہ میں متبادل روڈ کی تعمیر سے عوام مستفید ہوں گے ،اور معاشی انقلاب بر پا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گندم سبسڈی کے خاتمے کے لئے ساڑھے سات ارب روپے کا بجٹ مختص کر دیا ہے۔