خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان سی پیک کے تناظر میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے، وزیراعلی

گلگت۔ :(اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کے تناظر میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے، صوبائی حکومت مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی بنائیگی تاکہ کسی بھی نا گہانی صورت حال میں عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کے مطابق C-130 کے ذریعے گلگت بلتستان کو گندم اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے افواج پاکستان کے تعاون سے متاثرین کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے جی بی ڈی ایم اے کے لیے دیے گئے فنڈز سے ضروری مشینری خریدی جا رہی ہے ۔ ضلعی سطح پر ڈیزاسٹر میجمنٹ کے ادارے کو فعال بنایا جا رہا ہے ۔ ہسپر ، چپرسن میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔ حکومت کی طرف سے کسانوں کو گندم کی پیداور بڑھانے پر خصوصی پیکج دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے کے لیے چار وے لنک منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں اس منصوبے پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل ڈزاسٹرمیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نیشنل ڈیزاسٹرمیجمنٹ بحالی کے کاموں میں بھرپور تعاون کریگی۔ یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینیاور گلگت بلتستان میں امدادی اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کے لیے بہتر حکمت عملی بنائیگی۔