خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان شہرمیں مویشی منڈی نہ ہونےسےشہریوں کو پریشانی کا سامنا

گلگت : (اے پی پی) گلگت بلتستان شہر میں مویشی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ مویشیوں کی خریدو فروخت سے گندگی کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ،عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی خاص جگہ مویشی منڈی بنائے تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد مل سکے اور عوام کو خرید و فروخت میں بھی آسانی ہو سکے۔