خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میںناقص گندم کی 200 بوریاں ضبط

گلگت بلتستان:(ملت+اے پی پی) گلگت بلتستان کی مقامی انتظامیہ نے پاسکو کی جانب سے بھیجے گئے گندم کے ٹرک پر چھاپا مار کر ناقص گندم کی 200 بوریاں قبضے میں لےلیں،خراب گندم کی ان بوریوں کو مٹی سے بھی بھرا گیا ہے۔ محکمہ خوراک ذرائع کےمطابق ضلع استورکےاسسٹنٹ کمشنر حسین احمد رضا قصوری نے پاسکو کی جانب سے بھیجی گئی گندم کےٹرک پرچھاپا مارا اور چھاپے کے دوران ناقص گندم کی 200 بوریاں اپنےقبضےمیں لے لیں۔ خراب گندم کی بوریوں کو مٹی سے بھی بھرا گیا ہے۔پاکستان ایگریکلچراسٹوریج اینڈ سپلائی کارپوریشن نے رواں سال جولائی سے اب تک گلگت بلتستان کے مختلف زونز میں 3 لاکھ 54 ہزارگندم کی بوریاں فراہم کی ہیںجن میں خراب گندم کیساتھ بوریوں کومٹی سےبھرا گیا ہے۔ محکمہ خوراک گلگت بلتستان کےاسٹور انچارچ حمید حسن نے جیو نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئےبتایا کہ پاسکو کی جانب سے گلگت بلتستان بھیجی جانے والی گندم ڈھائی سال پرانی ہے۔ گلگت بلتستان کے محکمہ خوراک نے تحریری طور پر پاسکو کو گندم میں مٹی شامل ہونے اور خراب گندم کی شکایت کی ہے تاہم پاسکو کی جانب سے پرانے اسٹاک سے گندم کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔