خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں آج یوم الحاق پاکستان اورکل بھارتی مظالم کےخلاف یوم سیاہ منایا جائیگا

گلگت: (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے فیصلے کے مطابق گلگت بلتستان میں آج 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان اورکل 20 جولائی کو بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائیگا۔اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں یوم سیاہ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کے پروگرام منعقد کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کے مظالم سے کشمیریوں کی آزادی کی آواز نہیں دبائی جاسکتی۔ گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی مظالم کے خلاف واضع اور دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کی جرات کو سلام پیش کیا ہے۔